اہم ترین

اگلے سال انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگی ٹیکنالوجی: ایلون مسک

مستقبل میں اے آئی ‘مسیحا’ ثابت ہوگا یا ‘شیطان’، اس پر روزانہ ٹیک کی دنیا کے ماہرین اور دانشور اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ کوئی اسے انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے رہا ہے، تو کوئی اسے لوگوں کے لیے مفید ٹول سمجھ رہا ہے۔ اے آئی پر غور کرنے والوں کی فہرست میں ایلون مسک کا بھی نام شامل ہے، وہ وقتاً فوقتاً بتاتے ہیں کہ ان کی نظر میں اے آئی کہاں جا رہا ہے۔

ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے اب مصنوعی ذہانت کے بارے میں ایک پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال یعنی 2026 تک اے آئی کسی انسان سے زیادہ ذہین ہو سکتا ہے۔ 2030 تک اے آئی پوری انسانیت سے زیادہ ہوشیار ہو سکتا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا ہے کہ اے آئی کی ترقی کتنی تیزی سے ہو رہی ہے اور ہمیں اس کے لیے ابھی سے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔

مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال تک اے آئی انسانوں سے سمجھدار ہوگا اور 5 سال بعد پوری انسانیت سے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایلن مسک نے ایسا دعویٰ کیا ہے، اس سے پہلے سال 2020 میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ 2025 تک اے آئی انسانوں سے زیادہ ذہین ہو سکتا ہے۔

مَسک کا دعویٰ کچھ کچھ ویسا ہی ہے، جیسا کئی ماہرین کا ہے۔ 2017 میں دنیا کے سب سے بہترین سائنسی تعلیمی ادارے ایم آئی ٹی کی 2016 میں ایک اسٹڈی سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ 45 سال میں اس کا 50 فیصد امکان ہے کہ اے آئی انسان کی سمجھداری کی برابری کر لے۔ 9 سال میں اس کے 10 فیصد چانس ہیں۔ 2023 کے سروے میں 2778 اے آئی محققین نے کہا تھا کہ 50 فیصد امکان ہے کہ 2047 تک اے آئی انسان کی ذہانت تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان