شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی صحت کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بانی کی طبیعت کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے اور حکومت سے درخواست کی کہ معاملے کی نگرانی انہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان یا بانی کے نامزد خاندان کے ڈاکٹرز کو کرنے دی جائے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 9:45 بجے ان کی اسلام آباد کے دو ڈاکٹرز سے بات ہوئی، جو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کے علاج میں مصروف ہیں۔ اس گفتگو میں تقریباً 40 منٹ تک تبادلہ خیال ہوا اور ڈاکٹر خرم اعظم مرزا بھی شریک تھے۔
ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عاصم یوسف کو بانی پی ٹی آئی کے علاج، کیے گئے ٹیسٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی کی طبیعت فی الحال ٹھیک ہے اور آنکھ کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ وہ خود اس معاملے کی تصدیق نہیں کر سکتے اور حکومت سے گزارش ہے کہ متعلقہ ڈاکٹرز کو صحت کی نگرانی کی اجازت دی جائے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا علاج مناسب طریقے سے جاری رہے۔









