باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں کم از کم 10 اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
بی بی سی کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس حکام نے بتایا ہےکہ لوئی ماموند میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی عمارت سے ٹکرائی جس میں ایف سی کی پوسٹ قائم تھی۔
حملے میں کم از کم 10 سیکیورٹی اہلکارجاںبحق جب کہ 2زخمیہوئے۔ شہدا میں ایک پولیس اور 9 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ حملے میں فورسز اہلکاروں سمیت ایک بچی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ نے ریسکیو اداروں کو فوری اور بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت جاری کرتے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی ناگزیر ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔









