پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے اپنا پہلا او ٹی ٹی اسٹریمنگ پلیٹ فارم “پی سی بی لائیو” لانچ کر دیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد دنیا بھر میں موجود کرکٹ مداحوں کو لائیو میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
’پی سی بی لائیو‘ پی سی بی کی جانب سے شروع کی گئی پہلی ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروس ہے، جس کے ذریعے صارفین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کو براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں موجود کرکٹ شائقین کو فراہم کی گئی ہے، جو اپنی رجسٹریشن درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے کروا سکتے ہیں
https://live.pcb.com.pk
پی ایس ایل سمیت منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی نشر کیے جائیں گے۔صارفین پی سی بی کے آرکائیو مواد تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور تازہ اپڈیٹس بھی دستیاب ہوں گی۔











