اہم ترین

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی امریکی شہریت چھوڑدی: ٹرمپ کا بھرپورطنز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی کو بالآخر فرانس کے سپرد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی، اب یہ تمہارا مسئلہ ہے۔

جارج کلونی، ان کی اہلیہ امل کلونی اور بچوں کو فرانسیسی شہریت ملنے پر ٹرمپ نے نہ صرف کلونی بلکہ پورے فرانس پر ہی توپوں کا رخ موڑ دیا۔

ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نئے سال کی آمد سے پہلے جذباتی (اور حسبِ روایت طنزیہ) پیغام میں کہا کہ اچھی خبر! جارج اور امل کلونی، جو تاریخ کے بدترین سیاسی پنڈت ہیں، اب باضابطہ طور پر فرانس کے شہری بن چکے ہیں، اور بدقسمتی سے فرانس ویسے ہی جرائم اور امیگریشن کے شدید بحران کا شکار ہے!

ٹرمپ یہیں نہیں رکے کہ انہوں نے فرانس کے حالات کا موازنہ اپنے سابق حریف جو بائیڈن کے دور سے بھی کر ڈالا۔ مزاح یہاں مزید بڑھ گیا جب ٹرمپ نے جارج کلونی کے فلمی کریئر پر بھی ہاتھ صاف کرتے ہوئے کہا کہ کلونی کو سیاست میں اتنی شہرت ملی جتنی اس کی چند، اور وہ بھی انتہائی اوسط درجے کی فلموں سے نہیں ملی۔ وہ کوئی بڑا اسٹار نہیں تھا، بس ایک عام آدمی تھا جو سیاست میں عقل مندی پر مسلسل لیکچر دیتا رہا۔

دوسری طرف فرانس میں بھی اس شہریت پر ہلچل مچ گئی۔ صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے ایک جونیئر رکن نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہجو شخص ڈھنگ کی فرانسیسی بھی نہیں بول سکتا، اسے پاسپورٹ کیسے مل گیا؟ کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟

یہ سارا معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فرانس میں عام لوگوں کے لیے شہریت کے قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان