اہم ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو دھچکا: جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 35 سالہ ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اور اچیلز انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور وہ بحالی کے عمل کے لیے سڈنی میں ہی قیام کریں گے۔

آسٹریلوی سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہیزل ووڈ کے لیے گھر پر رہ کر بحالی کا عمل جاری رکھنا زیادہ مؤثر ہوگا، جبکہ شان ایبٹ کو بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ہیزل ووڈ کی واپسی کے لیے کسی حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آسٹریلیا پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ ٹیم حال ہی میں پاکستان کے خلاف وارم اپ سیریز میں 3-0 سے شکست کھا چکی ہے اور اپنے آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

مزید پریشانی کی بات یہ ہے کہ اسٹار فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز بھی کمر کی انجری کے باعث پورے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں، جن کی جگہ بین ڈورشوس کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم گلن میکسویل، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس منگل کو ٹیم کو جوائن کرنے والے ہیں۔

آسٹریلیا اپنے گروپ بی کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، جہاں وہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا۔ دیگر میچز میں اسے میزبان سری لنکا، عمان اور زمبابوے کا سامنا ہوگا۔

پاکستان