لاہور کے ڈیفنس علاقے میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فیز 7 میں ایک کار سوار نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔
واقعے کی اطلاع پر لاہور ڈیفنس سی پولیس نے رابی پیرزادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے پس منظر اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔









