بالی ووڈ فلم کلکی اے ڈی 2898 نے باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے کئی ریکارڈ توڑے تھے۔
فلم میں سب سے اہم کردار سم 80 کا ہے۔ جو ایک ڈسٹوپیئن مستقبل میں قائم لیب کی مرکزی تجرباتی خاتون ہے، جو حاملہ ہونے کے دوران کمپلیکس سے فرار کی کوشش کرتی ہے۔ یہ کردار دیپیکا پڈوکون نے نبھایا تھا لیکن بالی ووڈ کی ڈمپل گرل نے ذاتی زندگی اور 8 گھنٹے کی ورکنگ شفٹ کو ترجیح دیتے ہوئے فلم کے سخت شیڈول سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
فلم کے سیکوئل سے دیپیکا پڈوکون کی علیحدگی طویل عرصے تک خبروں کی زینت بنی رہی، جس کے بعد شائقین میں یہ تجسس پیدا ہو گیا کہ فلم میں سم 80 کا مرکزی خاتون کردار کون ادا کرے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں جانی مانی اداکارہ سائی پلوی کو اس کردار کیلئے سنجیدگی سے زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔ فلم سازوں کا خیال ہے کہ وہ اس کردار کیلئے بہترین فٹ ہو سکتی ہیں۔ تاہم اب تک کی تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔











