اہم ترین

عید کے چاند کا اعلان کا جلد کرنے کی درخواست: وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری عبد اللہ شفیق کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ چاند نظر آئے بغیر اعلان ممکن نہیں، اور پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے جمع کی جاتی ہیں جس کے بعد میٹنگ کر کے فیصلہ کیا جاتا ہے، اس لیے وقت لگنا فطری ہے۔

درخواست گزار شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ روِیت ہلال کمیٹی عید کا اعلان جلد کرے تاکہ لوگوں کو تراویح یا خریداری کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مارکیٹس میں اچانک رش سے انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کے مسائل کا سامنا نہ ہو۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کے اقدامات کیے جائیں۔

عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان