ایران کی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے اعلان کیا ہے کہ ایران امریکا کا بائیکاٹ کرے گا تاہم فیفا میں شرکت برقرار رکھے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کو رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے گروپ میچز امریکا میں کھیلنا ہیں، تاہم جاری کشیدگی کے باعث ایران نے میچز کی منتقلی کے لیے فیفا سے رابطہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب میکسیکو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کے ابتدائی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین بام کا کہنا ہے کہ وہ فیفا کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کی امریکا آمد کو سیکیورٹی خدشات کے باعث خطرناک قرار دیا۔ اس بیان پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اسے ورلڈ کپ میں شرکت سے نہیں روک سکتا۔
واضح رہے کہ ایران نے ایشیا سے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی اور اس کے میچز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہیں۔









