اہم ترین

وزن نہیں پیٹ کی چربی ہے دل کو نشانہ بنانے والی خاموش قاتل: جدید تحقیق

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف وزن کم ہونا صحت کی ضمانت ہے تو ذرا رک جائیں، کیونکہ نئی تحقیق نے اس تصور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اصل خطرہ وزن نہیں بلکہ پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی ہے، جسے طبی اصطلاح میں سینٹرل اوبیسیٹی کہا جاتا ہے، اور یہ خاموشی سے دل کو کمزور کر سکتی ہے۔

یہ چربی عام چربی نہیں ۔ یہ جسم کے اندر جا کر اہم اعضا کو گھیر لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بظاہر نظر نہ آنے کے باوجود اندر ہی اندر نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔

تحقیق میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے (ہارٹ فیل ) کا تعلق بھی براہِ راست اسی پیٹ کی چربی سے ہے اور اس میں ایک اور خفیہ محرک سوشز بھی شامل ہے

ماہرین نے بتایا کہ حیران کن طور پر سوزش اس پورے عمل میں تقریباً ایک چوتھائی کردار ادا کرتی ہے ۔ یعنی جسم میں سوزش کی سطح جتنی زیادہ ہو، ہارٹ فیل دل کے فیل ہونے کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔ اسے ہائی سینسی ٹیو سی ری ایکٹیو پروٹین (ایچ ایس سی آر پی) کے ذریعے ناپا جاتا ہے۔

عام طور پر لوگ صحت جانچنے کے لیے باڈی ماس انڈیکس پر انحصار کرتے ہیں، مگر اس تحقیق نے واضح کر دیا کہ بی ایم آئی ہمیشہ سچ نہیں بتاتا۔یعنی آپ کا وزن نارمل ہو سکتا ہے، لیکن اگر کمر کا گھیراؤ زیادہ ہے تو خطرہ بدستور موجود ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر دل کو محفوظ رکھنا ہے تو صرف وزن نہیں بلکہ پیٹ کم کرنا ہوگا۔ روزانہ پیدل چلنا یا ورزش،سادہ اور قدرتی غذا، چینی اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز اور اچھی نیند کے ساتھ ساتھ کم ذہنی دباؤ سب سے بہتر ہے۔ لہٰذا اگر آپ واقعی دل کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آئینے کے ساتھ ساتھ اپنی کمر کا سائز بھی ضرور چیک کریں۔

پاکستان