اہم ترین

پی ایس ایل 11 کا آغاز: پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو پرا دہا

پاکستان سپر لیگ کے 11ایڈیشن کےاولین میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو جیت کےلیے 200 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں حیدرآباد صرف130 رنز ہی بناسکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

فخر زمان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کا ساتھ 30 رنز کے ساتھ محمد نعیم نے دیا۔ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ 40 ، سکندر رضا 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں حیدر آباد کنگزمین کا کوئی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا۔ اور پوری ٹیم صرف 130 رنزہی بناسکی۔

پاکستان