ننھی دعا بنیں گی بڑی بہن: دیپیکا نے منفرد انداز میں دی خبر

اداکارہ دیپیکا پادوکون نے اپنی دوسری حمل کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرامپر نہایت منفرد انداز میں شیئر کی۔ انہوں نے اپنی بیٹی دعا کی تصویر پوسٹ کی، جس کے ہاتھ میں پریگننسی کٹ موجود تھی، جس پر دو سرخ لکیریں واضح طور پر خوشخبری کی تصدیق کر رہی تھیں۔ تصویر کے ساتھ نظر بد سے بچاؤ کا اسٹیکر بھی لگایا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا طوفان آ گیا۔ معروف اداکارہ سمانتھاروتھ پربھو سمیت کئی شخصیات نے دل کے ایموجیز کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں نے ننھی دعا کو بڑی بہن بننے پر مبارکباد دی۔

دیپیکا پادوکون نے 8 ستمبر 2024 کو اپنی پہلی بیٹی دعا کو جنم دیا تھا اور دیوالی کے موقع پر اس کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں حمل کے دوران درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا تھا، تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو دیپیکا جلد شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں کنگ اور پٹھان 2 میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ ہدایتکار ایٹلی اور الو ارجن کے ساتھ فلم راکا میں بھی ان کی شرکت متوقع ہے جو 2027 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔