آج کے دور میں واٹس ایپ صرف ایک چیٹنگ ایپ نہیں رہا بلکہ ہماری ذاتی زندگی، تصاویر، اہم گفتگو اور حساس معلومات کا بڑا ذخیرہ بن چکا ہے۔ ایسے میں پرائیویسی کا تحفظ نہایت ضروری ہو جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ میں کئی ایسے طاقتور پرائیویسی فیچرز موجود ہیں جن سے آج بھی زیادہ تر صارفین ناواقف ہیں۔
واٹس ایپ کے پوشیدہ پرائیویسی فیچرز نہ صرف آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آپ کو ایک پرسکون اور محفوظ ڈیجیٹل تجربہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک یہ سیٹنگز استعمال نہیں کیں تو آج ہی انہیں فعال کریں اور اپنی پرائیویسی کو مضبوط بنائیں۔
آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین چھپائیں
اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہر کوئی دیکھے آپ کب آن لائن تھے، تو واٹس ایپ آپ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ آپ اپنا لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس صرف مخصوص لوگوں یا کانٹیکٹس تک محدود رکھیں۔
پروفائل فوٹو اور اباؤٹ پر مکمل کنٹرول
آپ اپنی پروفائل تصویر اور اباؤٹ معلومات کو ایوری ون ، مائے کانٹیکٹس یا نوباڈی پر سیٹ کر سکتے ہیں، جس سے اجنبی افراد سے آپ کی معلومات محفوظ رہتی ہیں۔
ریڈ ریسیپٹس بند کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ سامنے والے کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے، تو ریڈ ریسیپٹس بند کر دیں۔ اس سے آپ کی سرگرمیاں زیادہ نجی رہتی ہیں۔
چیٹ لاک اور ڈس اپیئرنگ میسیجز
واٹس ایپ کا ڈس اپیئرنگ میسیجز فیچر مخصوص وقت کے بعد پیغامات کو خودکار طور پر ڈیلیٹ کر دیتا ہے، جو حساس معلومات کے لیے انتہائی مفید ہے۔
اس کے علاوہ چیٹ لاک کے ذریعے آپ اہم چیٹس کو لاک بھی کر سکتے ہیں۔
ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سے سیکیورٹی
اکاؤنٹ کو ہیکرز سے بچانے کے لیے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن لازمی استعمال کریں۔ اس میں 6 ہندسوں کا پن شامل ہوتا ہے جو نئے ڈیوائس پر لاگ ان کے وقت درکار ہوتا ہے۔
سائلینس ان نون کالر
اگر آپ کو بار بار انجان نمبرز سے کالز موصول ہوتی ہیں تو سائلینس ان نون کالرز فیچر انہیں خود بخود سائلنٹ کر دیتا ہے، جس سے آپ کی پرائیویسی اور سکون دونوں برقرار رہتے ہیں۔











