اہم ترین

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘لَو اینڈ وار’ پھر تاخیر کا شکار

بالی ووڈ کی بڑی فلم لَو اینڈ وارایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، لیکن اس بار وجہ فلم کی ریلیز نہیں بلکہ اس کی مسلسل تاخیر ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق فلم اب عید 2026 پر بھی ریلیز نہیں ہوگی۔

اپنے بڑے بڑے سیٹس اور اداکاراؤں کے بھاری بھرکم ملبوسات اور زیورات کی وجہ سے مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم لو اینڈ وار میں رنبیر کپورعالیہ بھٹ اور وکی کوشل جیسے اداکار شامل ہیں۔

ان تینوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بے حد پرجوش ہیں، اور سیٹ سے لیک ہونے والی تصاویر نے اس جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی اس میگا پروجیکٹ فلم کو پہلے بقرعید 2026 پر ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ شیڈول سے پیچھے چل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نومبر 2025 تک مکمل ہونا تھی مگر تاخیر اور بجٹ ری ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے کام سست ہو گیا۔ اب فلم کی ریلیز 2026 کے وسط تک جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی خود اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں اور وہ بجٹ کو دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں تاکہ فلم اپنے شاندار معیار کے مطابق مکمل ہو سکے۔ ۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم کو ٹاکسک سے ممکنہ باکس آفس مقابلے سے بچانے کے لیے بھی ریلیز آگے بڑھائی گئی ہے۔ اس فلم میں سپر اسٹار پش مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جس کی وجہ سے مقابلہ سخت ہو سکتا تھا۔

پاکستان