رواں برس عازمین کے قیام کے لئے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی عارضی خیمہ بستی کی تیاری اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
عرب نیوز ویب سائیٹ کے مطابق حج 1447 ہجری کے لیے وادی منیٰ میں عازمین کی رہائش کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ کمنیٰ میں قائم عارضی خیمہ بستی میں 45 ہزار سے زائد خیمے نصب کیے جا چکے ہیں، جو تقریباً 3.5 ملین مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ پر مشتمل مشاعر مقدسہ میں جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے عازمین کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات جدید انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایامِ حج کے دوران صفائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
گرمی کے اثرات کم کرنے کے لیے 6 ہزار سے زائد پھوار (مسٹنگ) پولز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے 25 ہزار واٹر ٹینک اور 1500 مکعب میٹر فی گھنٹہ گنجائش کے پانچ آپریشن اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 195 گراؤنڈ مینٹیننس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور فوری مرمت و دیکھ بھال کے لیے 3 ہزار سے زائد ٹیکنیشنز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔
بنیادی سہولیات کے تحت 3400 واش روم کمپلیکس اور 212 موبائل یونٹس فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے 2500 کارکن خدمات انجام دیں گے۔


