بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپراسٹار تھلا پتی وجے نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی 2 وعدے پورے کردیئے
بھارتی ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے حلف لینے کے فوراً بعد اپنے دو سب سے بڑے انتخابی وعدے پورے کر دیے۔ اس سے ریاست کے عوام خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔
وجے نے حلف برداری کے مقام پر اپنی حکومت کے پہلے بڑے فیصلوں میں سے ایک کے طور پر 200 یونٹ مفت بجلی اور سنگاپین اسپیشل ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔
جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے فوراً بعد وجے نے سینئر افسران اور وزراء کی موجودگی میں اہم سرکاری فائلوں پر دستخط کیے۔











