اہم ترین

اسپیس ایکس کی خلا میں ایک اور بڑی کامیابی، 24 نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس لانچ

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے خلا میں مزید 24 نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھیج کر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ سیٹلائٹس فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے زمین کے نچلے مدار میں پہنچائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ لانچ اسپیس لانچ کمپلیکس 4 ایسٹ سے کیا گیا، جبکہ صرف 9 منٹ کے اندر سیٹلائٹس اپنی عارضی مدار میں گردش کرنے لگے۔ 50 منٹ سے بھی کم وقت میں تمام سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ نچلے مدار میں تعینات کر دیے گئے۔

اس مشن میں فیلکن 9 کے بوسٹر بی 1103 کا استعمال کیا گیا، جس کی یہ دوسری پرواز تھی۔ راکٹ نے سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کے بعد کامیابی سے کمپنی کے خودکار ڈرون شپ پر لینڈنگ بھی کی۔ اسپیس ایکس کے یہ ری یوزایبل راکٹس کم لاگت اور تیز رفتار خلائی مشنز کے لیے انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔

اسٹار لنک اب دنیا کا سب سے بڑا سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک بنتا جا رہا ہے۔ نئے سیٹلائٹس کی شمولیت کے بعد اسٹارلنک کے فعال سیٹلائٹس کی تعداد تقریباً 10 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی کا مقصد دنیا بھر خصوصاً دور دراز علاقوں میں بغیر تار کے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے، جہاں موبائل نیٹ ورک یا فائبر سروس دستیاب نہیں۔

پاکستان