بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنارناوت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شادی شدہ خاتون کے انداز میں نظر آئیں۔
وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت ماتھے پر بندی، گلے میں منگل سوتر اور ہاتھوں میں ہری چوڑیاں پہنے دکھائی دیں، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ شاید اداکارہ نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔
ویڈیو میں کنگنا کو ایک عمارت سے باہر نکلتے اور سیدھا اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار انہیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا جس میں ان کا سادہ مگر دلکش انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا کہ “کیا کنگنا نے خفیہ شادی کر لی؟” جبکہ بعض صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی نئی فلم کی شوٹنگ کا حصہ ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی بلکہ ان کا یہ لک ان کی آنے والی فلم تنوویڈ منو 3 کی شوٹنگ کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آنند ایل رائے کر رہے ہیں جبکہ کنگنا ایک بار پھر آرمدھاون کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔
ورک فرنٹ پر کنگنا رناوت جلد فلم بھارت بھاگیہ ودھاتا میں بھی نظر آئیں گی، جو 12 جون 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔


