بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیراقبال ایک بار پھر اپنی خوبصورت کیمسٹری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
ممبئی میں سوناکشی سنہا کی فلم سسٹم کی خصوصی اسکریننگ کے دوران ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جب ظہیر اقبال خود پاپارازی بن کر اپنی اہلیہ کی تصاویر کھینچنے لگے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال کو فوٹوگرافروں کے انداز میں “میم اِدھر… میم اِدھر” کہتے سنا جا سکتا ہے، جبکہ سوناکشی سنہا یہ سب دیکھ کر شرما جاتی ہیں۔ اداکارہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں، “ارے… رک جاؤ… ایسا مت کرو…” جس پر وہاں موجود افراد بھی مسکرا اٹھتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، “ایسا لمحہ ہر کسی کی زندگی میں ہونا چاہیے”، جبکہ دوسرے مداح نے کہا، “سوناکشی نے زندگی کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔”
اس تقریب میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنی بیٹی سوناکشی اور داماد زہیر اقبال کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں شتروگھن سنہا کا سہارا دیے ہوئے ہیں جبکہ اداکار اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور زہیر اقبال نے 23 جون 2024 کو شادی کی تھی۔ دونوں کافی عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے اور اب انہیں بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔











