گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں پاسپورٹ کے اجرا اور ریونیو سے متعلق اہم سرکاری اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سال 2023 سے 2025 کے دوران شہریوں کو مجموعی طور پر 97 لاکھ 92 ہزار 557 نئے پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
ان میں سال 2023 میں 37 لاکھ 72 ہزار 338، سال 2024 میں 30 لاکھ 77 ہزار 191 جبکہ سال 2025 میں 29 لاکھ 43 ہزار 28 پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
مزید دستاویزات کے مطابق اسی مدت میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 718 پاسپورٹس کی تجدید بھی کی گئی۔ مالی پہلو میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے تین سالوں کے دوران 140 ارب 79 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 23-2022 میں 34 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ، 24-2023 میں 50 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ جبکہ 25-2024 میں 64 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار ملک میں بڑھتی ہوئی سفری طلب اور پاسپورٹ خدمات کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔



