اہم ترین

مودی نے نہرو کا ریکارڈ توڑ دیا، طویل ترین مدت تک منتخب بھارتی وزیراعظم بن گئے

نریندرا مودی نے بھارتی سیاست میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ملک کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

نریندرا مودی نے10 جون 2026 کو بطور منتخب وزیراعظم 4399 دن مکمل کیے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کا 4398 دنوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

اس موقع پر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی خدمت ہی بہترین طرزِ حکمرانی کی سب سے بڑی کسوٹی ہے۔ عاجزی، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ مسلسل کام کرنے والا شخص ہی عوام کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے۔

نریندر مودی نے پہلی بار 26 مئی 2014 کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 2019 کے عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کی دوسری مدتِ اقتدار شروع ہوئی، جبکہ 2024 کے انتخابات کے بعد وہ مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے۔

دوسری جانب جواہر لعل نہرو 1952 کے پہلے عام انتخابات کے بعد 27 مئی 1964 تک مسلسل منتخب وزیراعظم رہے تھے اور طویل عرصے تک یہ ریکارڈ انہی کے نام رہا۔

پاکستان