اہم ترین

قریبی دوست کی موت پر سلمان خان جذباتی: آخری دیدار کے موقع پر روپڑے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی قریبی خاندانی دوست کمود رانے کے انتقال نے خان خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا۔ کمود رانے 9 جون 2026 کو کینسر کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد ان کی آخری رسومات میں سلمان خان سمیت پورا خان خاندان شریک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق کمود رانے دبئی میں قائم معروف بیوٹی اور ویلنَس ادارے رین بیوٹی بار کی بانی اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھیں۔ بیوٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے باعث انہیں کئی اعزازات بھی ملے۔ تاہم ان کی شناخت صرف ایک کاروباری خاتون تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ سلمان خان کے خاندان کی انتہائی قریبی دوست سمجھی جاتی تھیں۔

آخری رسومات کے دوران سلمان خان کے علاوہ ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سلمان خان اس موقع پر خاصے جذباتی نظر آئے۔

سہیل خان نے سوشل میڈیا پر کمود رانے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی پیاری بہن قرار دیا اور کہا کہ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔

دوسری جانب ارپیتا خان شرما نے بھی کمود کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے محبت بھرے رویے اور خوش مزاجی کو یاد کیا۔

سلمان خان کی قریبی دوست للیا ونتر نے بھی کمود رانے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محبت اور خوشیوں سے بھرپور شخصیت قرار دیا۔

کمود رانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے تعلقات صرف خان خاندان تک محدود نہیں تھے بلکہ ملیکہ اروڑا اور بوبی دیول متعدد شوبز شخصیات سے بھی ان کی گہری دوستی تھی، جس کے باعث ان کے انتقال پر بالی ووڈ حلقوں میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان