پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔ جب کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 123 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔









