اہم ترین

کنگنا رناوت کا جین زی ٹرولنگ پر خاموشی سے انکار: کامیابی کو اپنے اصولوں پر عمل کا نتیجہ قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں جن اصولوں پر عمل کرتی ہیں، انہی کی وجہ سے انہیں کامیابی، عزت، دولت اور شہرت حاصل ہوئی، اور وہ یہی اقدار دوسروں کو بھی اپنانے کا مشورہ دیتی ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ دنوں نوجوانوں کے احتجاج اور مودی سرکار پر ہوئی ٹرولنگ نے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کو بوکھلاہت کا شکار کردیا ہے۔ جن میں سے ایک اداکارہ کنگنا رناوت بھی شامل ہیں۔

کنگنا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ان مظاہرین کا حوالہ دیتے ہوئے، جو خود کو کاکروچ کہہ رہے تھے کہا کہ آپ خود کو کاکروچ کہتے ہیں، انہی کی طرح نظر آتے ہیں اور ویسا ہی رویہ رکھتے ہیں۔ آپ دنیا کے سامنے اپنی گندگی اور بدصورتی پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز دیکھ کر وہ ذہنی طور پر پریشان ہو گئیں اور انہیں ڈیجیٹل ڈیٹاکس کی ضرورت محسوس ہوئی۔

ایک اور بیان میں کنگنا نے احتجاج کرنے والوں کو جنریشن گٹر تک قرار دے دیا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ناقدین نے ان کے بیانات کو توہین آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیا، جبکہ ان کے حامیوں نے انہیں اظہارِ رائے کی آزادی قرار دیتے ہوئے دفاع کیا۔

احتجاج کرنے والے نوجوانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف بیانات پر قائم کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے بچوں کو بھی وہی تعلیم دیتی ہیں جو عوامی سطح پر دوسروں کے بچوں کے لیے بیان کرتی ہیں۔ ان کے اپنے گھر کے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ اصول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف وہی باتیں کرتی ہوں جو میرے اپنے تجربے میں فائدہ مند ثابت ہوئیں۔ اگر کسی کو میری باتوں پر اعتراض ہے تو وہ اپنی مرضی کا راستہ اختیار کرے اور خود دیکھ لے کہ زندگی اسے کہاں لے جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ممکن ہے دوسرے لوگوں کے تجربات مختلف ہوں، اس لیے ہر شخص اپنی سوچ اور تجربے کے مطابق فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی کو ان کی باتیں درست لگتی ہیں تو وہ ان پر عمل کرے، بصورت دیگر اپنی رائے پر قائم رہے۔

پاکستان