اہم ترین

مومنہ اقبال کے شوہر کی “ڈسکو کوٹ والے انکل” کے نام آخری انسٹاگرام پوسٹ

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک مبہم مگر سخت پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک نامعلوم شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنی اسٹوری کو “اس معاملے پر آخری پیغام” قرار دیتے ہوئے حمزہ نے مخاطب شخص کو “ڈسکو کوٹ والے انکل” کہہ کر پکارا اور کہا کہ اگر اس میں خدا کا خوف ہے تو اسے مبینہ طور پر کاسمیٹک انجیکشنز کا سہارا لینا چھوڑ دینا چاہیے۔

حمزہ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف مختلف جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، تاہم ان کے بقول وہ ان الزامات کا جواب صرف متعلقہ شخص کی مبینہ تصاویر کے ذریعے دیں گے، جس کے بعد، ان کے مطابق، لوگوں پر حقیقت واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید اشارہ دیا کہ سچ زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا اور بالآخر حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ نے اپنی پوسٹ میں کسی فرد کا نام نہیں لیا، جبکہ ان کے تمام دعوے ذاتی سوشل میڈیا اسٹوری پر مبنی ہیں۔ ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس حوالے سے کسی دوسرے فریق کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

پاکستان