اہم ترین

ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کو شکست، ایونٹ سے باہر

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پول ڈی کے آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے ابتدا ہی سے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا۔ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمَن پریت سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کیے، جبکہ ابھیشیک نے بھی دو مرتبہ گیند کو پاکستانی گول میں پہنچایا۔

بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا آغاز ویلز کے خلاف 3-1 کی فتح سے کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 2-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے خلاف میچ بھارت کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے حوالے سے انتہائی اہم تھا۔

بھارت کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے ڈرا بھی کافی تھا، لیکن ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اگلے مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ روایتی حریف پاکستان کو بھی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

بھارت اب راؤنڈ 2 میں انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گا، جبکہ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم 5-3 کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

پاکستان