پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن قومی ٹیم مہمانوں کا مقابلہ نہ کرسی اور پہلی اننگز میں 171 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔
بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ۔۔
پاکستانی بیٹرز انگلینڈ کی بولنگ لائن کا 50 اوورز بھی جم کر سامنا نہ کرسکے اور 48 اعشاریہ 1 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کے عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ، پانچ کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔











