پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
لیڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری 233 کے جواب میں پاکستانی ٹیم 135 پر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے 37 اعشاریہ 3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 41 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی ٹیم کی 233 رنز کی برتری کے خاتمے کےلیے پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں میدان میں اتری تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، امام الحق صفر، آذان اویس 9، کپتان سلمان علی آغا 4، علی عثمان 7، خرم شہزاد 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس اننگز میں شان مسعود 29، عبداللّٰہ شفیق 15 اور سعود شکیل 14 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔
اولی رابنسن اس اننگز میں 3 اور مجموعی طور پر 8 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ جوش نے بھی اس اننگز میں 3 جبکہ میچ میں 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ہے جبکہ جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔










