لاس اینجلس میں منعقدہ 78ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ٹیلی ویژن کی دنیا کے نمایاں فنکاروں اور ڈرامہ سیریز کو اعزازات سے نوازا گیا۔
اس سال کامیڈی سیریز وڈوز بے نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی اور مجموعی طور پر 14 ایمی ایوارڈز اپنے نام کیے، جو ایک ہی سال میں کسی کامیڈی سیریز کے لیے سب سے زیادہ ایوارڈز کا ریکارڈ ہے۔
دی پٹ ایک بار پھر بہترین ڈرامہ
دی پٹ نے مسلسل دوسری مرتبہ بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیت لیا۔ سیریز کے اداکار نواح وائل نے ڈرامہ سیریز کے بہترین مرکزی اداکار کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ڈرامہ کیٹیگری میں ریا شیرون نے پلریبس کے لیے بہترین مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ٹام پیلفرے کو ٹاسک اور ایلیسن جینے کو دی ڈپلومیٹ کے لیے معاون اداکاری کے ایوارڈز ملے۔
وڈوز بےبہترین کامیڈی سیریز
کامیڈی کیٹیگری میں وڈوز بےنے بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا اور رات کی سب سے بڑی فاتح سیریز بن کر سامنے آئی۔ اس کے اداکار میتھیو رائیز نے بہترین مرکزی اداکار جبکہ اسٹیفن روٹ اور کیٹ اوفلین نے معاون اداکار اور معاون اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
دیگر نمایاں کامیابیاں
محدود سیریز یا ٹی وی فلم کی مرکزی اداکاری میں میتھیو رائیز نے دی بیسٹ این می کے لیے بہترین اداکار جبکہ سیلی فیلڈ نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔


