پاکستان کے اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم کی شاندار بولنگ کی بدولت اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے گیانا ایمیزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوالیفائر ون میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کی پوری ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان مقیم نے 13 رنز کے ع سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ ایک مرحلے پر ایمیزون واریئرز 40 رنز پر ایک وکٹ تھی، لیکن اگلےوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
گیانا کی بیٹنگ کو دونوں پاکستانی اسپنرز نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ ایک مرحلے پر ایمیزون واریئرز 40 رنز پر ایک وکٹ تھی، لیکن اگلے 3.1 اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر اسکور 49 رنز پر 9 وکٹوں تک پہنچ گیا۔
شاداب خان نے نویں اوور میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ انہوں نے شمرون ہیٹمائر، مہدی حسن میراز اور کوئنٹن سیمپسن کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم نے بھییں وکٹ پر روماریو شیپرڈ اور شمر جوزف نے 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو یم کارن وال نے صرف 16 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے گیانا کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
دسویں وکٹ پر روماریو شیپرڈ اور شمر جوزف نے 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو 76 تک پہنچایا، تاہم 15ویں اوور میں شمر اسپرنگر نے آخری وکٹ بھی حاصل کرلی۔
77 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فالکنز نے صرف 5.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ راحکیم کارن وال نے صرف 16 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں متعدد چوکے اور چھکے شامل تھے۔ ایون لوئس نے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے۔ شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شکست کے باوجود گیانا ایمیزون واریئرز کے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع موجود ہے۔ وہ 18 ستمبر کو دوسرے کوالیفائر میں جمیکا کنگز مین کا مقابلہ کریں گے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم 20 ستمبر کو فائنل میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کے مدمقابل ہوگی۔


