چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی ثابت قدمی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔


