انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے مسلسل انجریز سےتنگ آکر ریٹائرمنٹ لے لی

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے مسلسل انجریز سے طویل جدوجہد کے بعد 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مارک ووڈ نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 146 بین الاقوامی میچز میں 253 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 38 میچز کے دوران 119 وکٹیں شامل ہیں۔

مارک ووڈ انگلینڈ کی جانب سے 2015 کی ایشز، 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے۔ 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی اہم وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

مسلسل انجریز نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران گھٹنے کی انجری کے بعد انہیں سرجری بھی کرانا پڑی۔ گزشتہ موسم سرما کی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد وہ دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے اور اس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کرس اور انہیں محسوس ہوا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے۔ ان کے مطابق وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا کبھی ترک نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم اب وہ نوجوان کھلاڑیوں۔ وہ میڈیا سے وابستہ کام بھی جاری رکھیں گے جبکہ کوچ اعداد و شمار سے زیادہ ایک اچھے ساتھی کے طور پر یاد رکھے جانا چاہتے ہیں،کے۔

ووڈ نے بتایا کہ مسلسل انجریز نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا دیا تھا اور انہیں محسوس ہوا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے۔ ان کے مطابق وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا کبھی ترک نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم اب وہ نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دینے کا وقت سمجھتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مارک ووڈ ڈَرہم کی جانب سے ٹی20 بلاسٹ اور دیگر فرنچائز لیگز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ میڈیا سے وابستہ کام بھی جاری رکھیں گے جبکہ کوچنگ کی لیول تھری اہلیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ووڈ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اعداد و شمار سے زیادہ ایک اچھے ساتھی کے طور پر یاد رکھے جانا چاہتے ہیں، جو ہر موقع پر ٹیم کے لیے اپنی پوری کوشش کرتا رہا۔