پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی ٓئی) میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اگست میں ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو رواں سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے نمایاں ممالک میں شامل رہے۔
مشیر وزیر خزانہ کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے حاصل شدہ منافع کی اپنے ممالک کو واپسی میں کمی نے بھی ملک ایف ڈی آئی میں ہونے والا اضافہ سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافے کو پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی بح میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے میں کردار ادا کیا۔
حکام کے مطابق اگست میں ایف ڈی آئی میں ہونے والا اضافہ سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافے کو پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی بحالی کے لیے مثبت اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


