پیٹرول ڈیزل کے بعد گیس بم: ایل پی جی 20.68 روپے فی کلو مہنگی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 3,296 روپے 23 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ستمبر 2026 میں 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3,052 روپے 9 پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں بھی 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے ایل پی جی تقریباً 8 فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں سعودی آرامکو کی قیمت اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ شامل ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔