کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف فیس بک یا انسٹاگرام استعمال کرنے سے ہی آپ کی آن لائن سرگرمیاں میٹا تک نہیں پہنچتیں؟ بعض دوسری ویب سائٹس اور ایپس بھی آپ کی سرگرمی سے متعلق معلومات میٹا کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں۔
اگر آپ نے کسی آن لائن اسٹور سے جوتے خریدے یا کسی ویب سائٹ پر کسی پروڈکٹ کو دیکھا، تو ممکن ہے اس سرگرمی کی معلومات میٹا تک پہنچے اور بعد میں آپ کو اسی طرح کی مصنوعات کے اشتہارات دکھائی دیں۔
میٹا صارفین کو یہ دیکھنے کی سہولت دیتا ہے کہ کون سی کمپنیاں یا ویب سائٹس ان کی سرگرمی سے متعلق معلومات شیئر کر رہی ہیں اور ان سیٹنگز کو کس طرح کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کیسے دیکھیں کون ڈیٹا شیئر کر رہا ہے
فیس بک یا انسٹاگرام میں یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز نامی آپشن کے ذریعے یہ معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔
فیس بک ایپ میں پروفائل آئیکن کے سیٹنگ اینڈ پراوئیسی سے سیٹنگ اور پھر اکاؤنٹس سینٹر میں جائیں ۔ جہاں یور انفارمیشن اینڈ پرمیشنز پر آپ کو یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز نامی آپشن مل جائے گا ۔
انسٹاگرام میں بھی اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے اسی آپشن تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کن کمپنیوں، برانڈز یا دیگر اکاؤنٹس نے آپ کی سرگرمی سے متعلق معلومات میٹا کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
چاہیں تو مخصوص اکاؤنٹ کا ڈیٹا ہٹائیں
اگر ریسینٹ ایکٹیویٹی میں کوئی مخصوص کمپنی یا اکاؤنٹ نظر آتا ہے تو اسے منتخب کرکے اس کی سرگرمی کو فیس بک سے ڈس کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
اگر کئی اکاؤنٹس کی سرگرمی ایک ساتھ ہٹانی ہو تو ڈس کنیکٹ اسپیسیفک ایکٹیویٹی کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پرانی سرگرمیوں کی صفائی
میٹا پر موجود سابقہ سرگرمی کو ہٹانے کے لیے کلیئر پریوئیس ایکٹیوٹی کا آپشن بھی موجود ہے۔ جبکہ مستقبل میں اس طرح کی سرگرمی شیئر ہونے سے روکنے کے لیے مینیج فیوچر ایکٹیوٹی میں جاکر ڈس کنیکٹ فیوچر ایکٹیویٹی کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پرائیویسی چیک اپ
فیس بک کا پرائیویسی چیک اپ ٹول بھی پرائیویسی سے متعلق مختلف سیٹنگز کو جانچنے اور تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
اس کے ذریعے آپ طے کر سکتے ہیں کہ آپ کا فون نمبر، ای میل اور تاریخ پیدائش جیسی معلومات کون دیکھ سکتا ہے۔
لاگ اِن ویب سائٹس
پرائیویسی چیک اپ ایپس اینڈ ویب سائیٹس میں کا سیکشن بھی موجود ہے۔ یہاں آپ ان ایپس اور ویب سائٹس کو دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ نے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سائن اِن کیا تھا۔
ضرورت نہ ہونے پر ان ایپس یا ویب سائٹس کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
اشتہارات کی سیٹنگز
پرائیویسی سیٹنگز میں اشتہارات سے متعلق آپشنز بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہاں صارفین یہ دیکھ اور مینیج کر سکتے ہیں کہ فیس بک اشتہارات دکھانے کے لیے ان کی کون سی معلومات استعمال کرتا ہے۔
مختصر بات: اگر آپ اپنی آن لائن پرائیویسی کے بارے میں محتاط رہنا چاہتے ہیں تو وقتاً فوقتاً یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز ، پرائیویسی چیک اپ اور ایپس اینڈ ویب سائیٹس کی سیٹنگز ضرور چیک کریں۔


