سلو اوور ریٹ پر بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے کے بعد دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

میچ میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کو مدنظر رکھنے کے بعد بھارت چار اوورز جبکہ ویسٹ انڈیز دو اوورز پیچھے رہی، جس پر دونوں ٹیموں کو متعلقہ شرح سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ سے قبل ویسٹ انڈیز تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے تھی، جبکہ بھارت نے ابتدائی دونوں میچ آٹھ، آٹھ وکٹوں سے جیتے تھے۔

تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 143 گیندوں پر ناقابلِ شکست 162 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیاب ہدف تک پہنچایا۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے 351 رنز کے ہدف کا کامیاب میں چلا۔ گل نے 110، ناقابلِ شکست 223 اور ایک ر تعاقب کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا کامیاب رن چیز مکمل کیا۔

سیریز میں بھارتی کپتان شبمن گل اور شائی ہوپ دونوں کا بلا شاندار انداز میں چلا۔ گل نے 110، ناقابلِ شکست 223 اور ایک رن کی اننگز کھیل کر مجموعی طور پر 334 رنز بنائے اور سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ شائی ہوپ نے 12، 104 اور ناقابلِ شکست 162 رنز بنائے، یوں ان کے مجموعے ٹیمیں اب مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت اور ویسٹ انڈ میں 278 رنز آئے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں اب مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 اکتوبر سے لکھنؤ میں شروع ہوگی۔