ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی عمل آگے بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں مختلف علاقوں میں حلقہ بندیوں، قانونی رکاوٹوں اور انتخابات کے ممکنہ شیڈول پر تف مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرنے کی پصیلی غور کیا گیا۔
پنجاب میں الیکشن کمیشن تیار
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول بھی بھجوا دیا ہے۔
صوبائی حکومت سے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے لیے متعلقہ افسران کی فہرستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل مزید واضح مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی قانون
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم قانونی صورتحال ایک اہم معاملہ بنی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ترمیمی آرڈیننس 2026 کی مدت ختم ہوچکی ہے اور کمیشن نے حکومت سے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹس میں انتخابات کرانے کے حوالے سے درخواست مطابق اگر وزارتِ دفاع کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو کنٹونمنٹ بورڈز کےیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر نئی قانون سازی نہ کی گئی تو اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
کنٹونمنٹ بورڈز بھی انتخابات کے لیے تیار
کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق وہاں انتخابات کرانے کے لیے تیاری مکمل ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹس میں انتخابات کرانے کے حوالے سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے وزارتِ دفاع کو حتمی خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کے مطابق اگر وزارتِ دفاع کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن خود فیصلہ کرے گا۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی قانون میں ترمیم
خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 7 اضلاع میں یہ عمل جاری تھا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023بر پختونخوا حکومت کو ایکٹ کے شیڈول 9 میں مناسب ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان میں بھی الیکشن کی تیاری
بلوچستان میں موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت 8 فروری 2027 کو ختم ہوگی۔ کوئٹہ میں عدالت عالیہ کے حکم پر 21 مئی 2026 کو حلقہ بندی مکمل کی گئی تھی، تاہم کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کیے جانے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کو فوری قانون سازی کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے کے بعد انتخابات کے انعقاد میں قانونی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
سندھ میں بھی تیاریاں شروع
سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں، قانونی تقاضوں اور انتظامی تیاریوں کو مکمل کرنے پر کام کررہا ہے۔
یوں پنجاب میں ڈرافٹ شیڈول، اسلام آباد میں مکمل حلقہ بندیاں، کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی تیاری، خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں اور قانون سازی کا معاملہ جبکہ بلوچستان میں آئندہ سال بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے پہلے قانونی تیاریوں نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کو ایک بار پھر مرکزِ توجہ بنا دیا ہے۔


