کراچی : اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوش خبری کی ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے، جس میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش اور نومولود کا نام بتایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امیر گیلانی سے منسوب ایک ویڈیو میں نومولود بچے کے کان میں اذان دینے کا منظر دکھایا گیا ہے۔
پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں بچے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی بتایا گیا ہے، جبکہ ازمر کے معنی شیر بیان کیے گئے ہیں۔
بیٹے کے نام کے ساتھ قرآنی آیت بھی شیئر
وائرل پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شامل ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی عطا اور رضا کا ذکر کیا گیا ہے۔ پیغام میں بچے کو خاندان کا فخر، سب سے چھوٹا اور قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ماورا حسین سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اس خوش خبری کا اعلان کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک بادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداحوں کے لیے یہ خبر خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے، کیونکہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں پسند کیا جاتا ہے۔


