صائم ایوب کی قومی اسکواڈ سے چھٹی، صاحبزادہ فرحان کی واپسی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو جاری ون ڈے ٹرائی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد اپنی بیٹنگ فارم پر کام کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت سے قبول کرلیا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی جانب سے اپنی موجودہ فارم کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

صائم ایوب کی جگہ قومی سلیکشن کمیٹی نے صاحبزادہ فرحان** کو ٹرائی سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

صائم ایوب کے لیے جاری ٹرائی سیریز میں بیٹنگ فارم خاصا چیلنجنگ رہا۔ تین اننگز میں وہ مجموعی طور پر 21 رنز بنا سکے، جس کے بعد انہوں نے اپنی فارم پر مزید کام کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے ٹرائی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ قومی ٹیم اب لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

صاحبزادہ فرحان کی شمولیت سے پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں ایک نیا آپشن موجود ہوگا، جبکہ صائم ایوب کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔