فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا کی مالک کمپنی میٹا نے بچوں کو بالغوں کے مواد نہ دکھانے کے لیے اپنی پالیسی میں مزید سختی کا اعلان کردیا ہے۔۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں صف اول کی کمپنی میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں تکبالغوں کے مواد پہنچنے سے روکنے کے لیے نئے ٹولز سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔
۔
میٹا نے کہا ہےکہ کمپنی اب بچوں کو حساس مواد نہیں دکھائے گی، اور بچوں کے لیے مخصوص قسم کی شرائط پر پابندی ہوگی۔ اگر کوئی بچہ میٹا کے پلیٹ فارمز پر اس طرح کے مواد کو تلاش کرتا ہے، تو کمپنی اسے مواد دکھانے کے بجائے اس موضوع میں مدد لینے کی ترغیب دے گی۔
ٹیک کمپنی نے کہا کہ کمپنی تمام بچوں کو انتہائی پابندی والی مواد کنٹرول سیٹنگ میں رکھے گی۔ کمپنی نے اس کا نفاذ نئے اکاؤنٹس پر لاگو کیا ہے جبکہ پرانے اکاؤنٹس کو اس کے دائرہ کار میں لایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت بچوں ایکسپلور اور ریلز میں خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے، شراب نوشی اور دیگر حساس مواد نہیں دیکھ پائیں گے