اہم ترین

جارحانہ بیٹنگ پر صائم ایوب کے سوشل میڈیا پر چرچے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو گرویدہ کردیا ہے۔

آکلینڈ میں جمعے کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس میچ کی خاص بات صائم ایوب کی بیٹنگ تھی۔

صائم ایوب نے 8 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ اس اننگز میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ وہ رن آؤٹ ہوگئے لیکن انہوں نے پاکستان کرکٹ کے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا.

انا نے صائم ایوب کے شاٹ کا کلپ شیئر کرکے لکھا کہ صائم کے نو لُک شاٹ اس کے فین کلب کی بنیاد ہے۔

سمیع ندیم نے تو صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دے دیا۔

پاکستان