یوں تو بالی ووڈ میں وقتاً فوقتاً کئی کوریوگرافرز اور ڈانس ڈائریکٹرز نے شہرت حاصل کی لیکن ڈانس گرو کہلانے والی سروج خان نے جو شہرت کمائی وہ کسی کے نصیب میں نہیں آئی۔ وہ 2020 مٰں انقتال کرگئین لیکن ان کا نام آج بھی بالی ووڈ اداکار عزت سے لیتے ہیں۔
سروج خان نے اپنے رقص کی بدولت کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کے تقریباً ہر چھوٹے بڑے فنکار کے ساتھ کام کیا اور پوری انڈسٹری ان کی کوریوگرافی کی تعریف کرتی ہے لیکن ایک شو میں ان کے ساتھ جو ہوا اس نے سب کو حیران کر دیا۔ اس شو میں اداکارہ شویتا تیواری نے انہیں ڈانس سکھانا شروع کیا۔
کئی برس پہلے سروج خان بھوجپوری ڈانس شو ڈانس سنگرام میں جج کے طور پر بیٹھی تھیں، اس دوران شویتا تیواری اپنی ڈانسنگ ٹیم کے ساتھ موجود تھیں۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور ہر ڈانس پرفارمنس کے بعد سروج خان بتا رہی تھی کہ کیا کمی تھی۔ ایک مدمقابل نے ڈانس پرفارمنس دی تو سروج خان نے اسے بہت پسند کیا۔ سروج خان نے کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا، اس میں سچی روح تھی۔
اس کے بعد جب شویتا تیواری سے ان کی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے جس انداز میں بات کی وہ ڈانس گرو کے ساتھ ان کے جھگڑے کی وجہ بن گئی۔
شویتا تیواری سے ڈانسر کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ڈانس میں اداکاری کی جھلک نظر آرہی ہے۔ رقص مٰں اداکاری نہین ہونی چاہیے ۔ ہر قدم صحیح ہونا چاہیے۔
یہ سن کر سروج خان کو غصہ آگیا ۔ اور کہا کہ وہ شویتا تیواری سے متفق نہیں۔ ڈانسر کی پرفارمنس میں کوئی اداکاری نہیں تھی۔
سروج خان ہی کے کہنے پر دانسر نے دوببارہ پرفارمنس دی تو وہاں موجود تمام لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔ جس پر شویتا تیواری کا چہرہ لٹک گیا ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے سروج خان کو ڈانس سکھانے پر شویتا کی تنقید کی۔