اہم ترین

لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں گھر میں گھس کر انہیں ماروں گا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ سے فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں وہی پرانی سیاست چاہیے یا نئی سوچ چاہیے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کس قسم کے شیر ہیں جو اپنے گھروں میں چھپتے ہیں، کس قسم کا شکار ہے کہ شیر اپنے گھر میں چھپا رہے جب تک مخالف کا بندوبست کوئی اور نہ کرے۔ اس قسم کا کردار بزدلوں کا ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گھبراتی نہیں ہے، ہم پہلے بھی میدان میں تھے اور آج بھی میدان میں ہیں، ہم نے ضمنی الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ ڈر کر پیچھے بھاگے۔ ہم عام انتخابات میں بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ میں لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں، ان کے گھر میں گھس کر انہیں ماروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنا حق چھینے گی اور اپنی حکومت بنائے گی، کس خوشی میں تین بار ناکام ہونے والے شخص کو چوتھی مرتبہ بھی مان لیں۔ ہم عوام کی خدمت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں اور وہ (نواز شریف) جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پاکستان