اہم ترین

ہم نے اپنا احتساب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے : چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا احتساب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ۤآزادی اظہار سے متعلق صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سچائی میں ہی نجات ہے، ہم سے اتفاق کریں نا کریں لیکن سچ پر ہم سب ساتھ ہونے چاہیئں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ہدف ایک ہی ہونا چاہیے، اچھے ججز تعینات کریں، ساتھی ججز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں یہ سوچیں کہ دیگر ججز بھی آپ کا ہاتھ بٹانے آئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے اپنا احتساب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی سہ ماہی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔ اس سہ ماہی رپورٹ میں اہم فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کتنے کیسز دائر ہوئے اور کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا۔

چید جسٹس نے مزید کہا کہ معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے، معلومات سے ہی احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے۔عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، عوامی ٹیکس سے چلنے والے ہر ادارے سے متعلق معلومات شہریوں کو ملنی چاہیے، اہم کیسز کو براہ راست دکھا رہے ہیں تاکہ شہری سمجھ سکیں اور سوال کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو طریقے سے چلایا جائے۔ 30 سے 32 شکایات پر ججز کی آرا آ چکی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا تقریباً ایک سو شکایات ججز کو رائے کے لیے بھجوا دی ہیں۔

پاکستان