اہم ترین

واٹس ایپ چینل پر پول اور وائس شیئر سمیت کئی نئے فیچرآگئے

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ٹول چینلز میں پول اور وائس شیئرنگ سمیت متعدد نئے فیچر متعارف کرادیے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ سال چینلز ٹول لانچ کیا تھا، جو ایک طرفہ براڈ کاسٹنگ ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ٹول صارفین کو مسیجنگ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے فالوورز کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انسٹنٹ میسجنگ ٹول پر اب جلد ہی پولنگ فیچر، وائس میسیجنگ اور اسٹیٹس پر چینل کی اپ ڈیٹس کی سہولت بھی دستیاب ہونے والی ہے۔

اس حوالے سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے چند روز قبل اپنے واٹس ایپ چینل پر نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے فالوورز کو نئے پولنگ فنکشن سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ چینل میں مصروفیت میں اضافہ کرے گی، اس سے چینل کے منتظمین کو اپنے فالوورز کو پول بھیجنے کی سہولت مل گئی۔

چینل کے منتظمین اب وائس نوٹ کی شکل میں بھی اپ ڈیٹس بھیج سکیں گے، جس سے وہ صارفین سے زیادہ براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ چینل کی اپ ڈیٹس کو اب اسٹیٹس پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔ یہ چینل اپ ڈیٹ کو دیر تک دبا کر کیا جا سکتا ہے جسے صارف شیئر کرنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے پہلے ‘فارورڈ’ کو منتخب کریں اور پھر ‘مائی اسٹیٹس’ کو منتخب کریں۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایک مخصوص چینل کے لیے ایک سے زیادہ ایڈمنسٹریٹر کو شامل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔۔

پاکستان