بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا ممبئی کے اسپتال میں آپریشن ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک اسپتال میں سیف علی خان کو لایا گیا۔ اس وقت ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کترینہ کپور بھی تھیں۔ ان کا پیر کی صبح آپریشن ہوا ہے تاہم ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوگیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں پیر کی صبح ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
کہا جارہا ہے کہ گھٹنے اور کندھے میں فریکچر اچانک نہیں ہوا ۔ داکٹروں نے کچھ عرصہ قبل علاج تجویز کیا تھا لیکن وہ فلموں اور دیگر پراجیکٹس مکمل کرنا چاہتے تھے۔
سرجری کے بعد سیف علی خان نے اپنے پٌیغام میں کہا ہے کہ سرجری اچھی طرح سے کی گئی۔ اب میں ٹھیک اور خوش ہوں۔











