وفاقی حکومت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذکا اشرف کے استعفے کے بعد معین خان سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین لگانے کے آسرے ملے تھے۔۔
نگراں وفاقی حکومت نے سابق کھلاڑیوں کے بجائے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔
کرکٹ کے حلقے محسن نقوی کو نیا نجم سیٹھی قرار دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ کئی اتفاقات اور عمران خان کی سیاست سے عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے۔
2013 میں نجم سیٹھی بھی نگراں وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ جس کے بعد نواز شریف نے انہیں چیئرمین پی سی بی لگایا تھا۔
عمران خان کی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت بنتے ہی وہ دوبارہ پی سی بی میں واپس آگئے تھے۔
میڈیا رپورتس کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے دبآ میں نجم سیٹھی کی جگہ ذکا اشرف کو منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردای۔
دو روز قببل ذکا اشرف نے حکومت کی جانب سے دباؤ کو جواز بنا کر استعفیٰ دے دیا تھا۔۔











