پاکستان حج مشن (پی ایچ ایم) نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو کھانے فراہم کرنے والی 6 کیٹرنگ کمپنیوں پر 2 کروڑ روپے کے مااوی رقم کے جرمانے کردئے۔
العربیہ کے مطابق پاکستان حج مشن نے رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے 70 ہزار عازمین کے کھانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 9 کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں۔
پاکستان حج مشن نے عازمین کو بروقت کھانا فراہم کرنے اور حفظانِ صحت کے مطابق کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر مختلف کمپنیوں پر 17 جرمانے کئے ہیں ۔ جن کی مجموعی مالیت تقریبا! 71 ہزار امریکی دالر کے مساوی ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دو کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ماتحت حج مشن کے افسران کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کمپنیوں کا انتخاب بولی کے ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے بعد کیا گیا تاکہ حجاج کو محفوظ ترین اور صحت بخش ترین کھانا فراہم کیا جا سکے: یہ سخت جانچ پڑتال کھانے کی فراہمی کے ابتدائی مرحلے کا ایک لازمی حصہ ہے جو تیاری کے مکمل عمل کو یقینی بناتا ہے۔
کھانے کی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گذشتہ سال نومبر میں وفاقی کابینہ سے اس بات کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا تھا کہ معیاری کھانا یومیہ 35 ریال فی شخص کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔
جن رہائشی عمارات اور ہوٹلوں میں پاکستانی عازمین مقیم ہیں، وہاں کھانے کے معیار اور مقدار کا دوبارہ جائزہ لیا جاتا تھا۔ فراہم کئے جانے والے کھانوں میں پاکستانی اور یورپی دونوں قسم کی ڈشیں شامل ہوتے ہیں جبکہ رش سے بچنے کے لیے کھانا پیش کرنے کے اوقات لچکدار تھے۔











