اہم ترین

ٹی 20 فارمیٹ میں حارث رؤف سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بن گئے

فاسٹ بالر حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان بولر بن گئےہیں۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف نے 3 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی بالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حارث رؤف نے 76 انٹرنیشنل میچز میں 109 وکٹیں لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس سے پہلے یہ اعزاز شاداب کان کے پاس تھا ۔ جنہوں نے 104 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 107 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں تیسرا نمبر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کا ہے۔ شاہین 73 جب کہ ان کے سسر 98 میچز کھیل کر 97 ، 97 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

اس فہرست پر مزید نظر دوڑائی جائے تو عمر گل 85 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر ہیں جب کہ اس کے بعد سعید اجمل کا نام آتا ہے جنہوں نے 63 وکتیں اپنے نام کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ بک کھنگالی جائے تو اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی ہیں جو 164 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ 152 وکٹیں لے کر افغانستان کے راشد خان دوسرے جب کہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن 149 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان